سورة القصص - آیت 0

بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَٰنِ الرَّحِيمِ

ترجمہ جوناگڑھی - محمد جونا گڑھی

شروع کرتا ہوں اللہ تعالیٰ کے نام سے جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے

تفسیر اشرف الہواشی - محمد عبدہ لفلاح

9۔ یہ سورۃ مکہ میں نازل ہوئی۔ بعض کہتے ہیں کہ اس کی آیت : İ إِنَّ الَّذِي ‌فَرَضَ ‌عَلَيْكَ الْقُرْآنَ لَرَادُّكَ إِلَى مَعَادٍ Ĭ “ ہجرت کے بعد جحفہ میں اتری۔ بعض کہتے ہیں کہ اس میں İ الَّذِينَ ‌آتَيْنَاهُمُ الْكِتَابَ Ĭسے İ لَا نَبْتَغِي ‌الْجَاهِلِينَ Ĭکا حصہ مدنی ہے۔ حضرت ابن عباس (رض) سے دوسری روایت یہ بھی ہے کہ یہ سورۃ اور حدید کا آخری حصہ اصحاب نجاشی کے متعلق نازل ہوا جو جنگ احد کے موقع پر مدینہ آئے۔