سورة النمل - آیت 93

وَقُلِ الْحَمْدُ لِلَّهِ سَيُرِيكُمْ آيَاتِهِ فَتَعْرِفُونَهَا ۚ وَمَا رَبُّكَ بِغَافِلٍ عَمَّا تَعْمَلُونَ

ترجمہ جوناگڑھی - محمد جونا گڑھی

کہہ دیجئے کہ تمام تعریفیں اللہ ہی کو سزاوار ہیں (١) وہ عنقریب اپنی نشانیاں دکھائے گا جنہیں تم (خود) پہچان لو گے اور جو کچھ تم کرتے ہو اس سے آپ کا رب غافل نہیں (٢)۔

تفسیر اشرف الہواشی - محمد عبدہ لفلاح

ف7۔ یعنی سب تعریف صرف اسی اللہ كی ہے جس نے مجھے ہدایت دی اور لوگوں کے لئے ہادی (ہدایت دینے والا بنایا) حقیقت یہ ہے کہ جس کو جو نعمت ملی اسی کی طرف سے ملی۔ ف8۔ کہ ہاں یہی وہ نشانیاں ہیں جن کا وعدہ اللہ و رسول (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے کیا تھا مگر اس وقت کا پہچاننا تمہیں کوئی فائدہ نہ دے سکے گا۔ یہ خطاب کفار مکہ سے ہے۔ اسلامی فتوحات اور تباہ شدہ قوموں کے آثار بھی ان میں شامل ہیں اور قرب قیامت کی نشانیاں بھی اس کے تحت آجاتی ہیں۔ (دیکھئے سورۃ فصلت :53) تمت سورۃ النمل بحمد اللہ فی الیوم الرابع عشر من رمضان 1389 ھ۔