سورة النمل - آیت 89
مَن جَاءَ بِالْحَسَنَةِ فَلَهُ خَيْرٌ مِّنْهَا وَهُم مِّن فَزَعٍ يَوْمَئِذٍ آمِنُونَ
ترجمہ جوناگڑھی - محمد جونا گڑھی
جو لوگ نیک عمل لائیں گے انھیں اس سے بہتر بدلہ ملے گا اور وہ اس دن گھبراہٹ سے بے خوف ہوں گے (١)
تفسیر اشرف الہواشی - محمد عبدہ لفلاح
ف3۔ نیکی سے مراد ہر نیک کام ہے بعض مفسرین (رح) نے اس سے مراد ” لا الہ الا اللہ“ بعض نے اخلاص اور بعض نے فرائض کی ادائی کی ہے لیکن بہتر یہ ہے کہ اسے عام رکھا جائے، تخصیص کی کوئی وجہ نہیں۔ (شوکانی)