سورة النمل - آیت 55

أَئِنَّكُمْ لَتَأْتُونَ الرِّجَالَ شَهْوَةً مِّن دُونِ النِّسَاءِ ۚ بَلْ أَنتُمْ قَوْمٌ تَجْهَلُونَ

ترجمہ جوناگڑھی - محمد جونا گڑھی

یہ کیا بات ہے کہ تم عورتوں کو چھوڑ کر مردوں کے پاس شہوت سے آتے ہو؟ (١) حق یہ ہے کہ تم بڑی ہی نادانی کر رہے ہو (٢)

تفسیر اشرف الہواشی - محمد عبدہ لفلاح

ف2۔ جو اس قسم کی بے حیائی کا کام کرتے ہو جس سے گدھے اور کتے بھی شرماتے ہیں ” تَجْهَلُونَ “ کا دوسرا مطلب یہ بھی ہوسکتا ہے کہ تم اس بات سے باخبر ہو کر اس بری روش کی تمہیں کیا سزا مل سکتی ہے؟۔ (شوکانی)