سورة النمل - آیت 47
قَالُوا اطَّيَّرْنَا بِكَ وَبِمَن مَّعَكَ ۚ قَالَ طَائِرُكُمْ عِندَ اللَّهِ ۖ بَلْ أَنتُمْ قَوْمٌ تُفْتَنُونَ
ترجمہ جوناگڑھی - محمد جونا گڑھی
وہ کہنے لگے ہم تیری اور تیرے ساتھیوں کی بد شگونی لے رہے (١) ہیں؟ آپ نے فرمایا تمہاری بد شگونی اللہ کے ہاں (٢) ہے، بلکہ تم فتنے میں پڑے ہوئے لوگ ہو (٣)
تفسیر اشرف الہواشی - محمد عبدہ لفلاح
ف10۔ یعنی ہم پر جو قحط آنے شروع ہوگئے ہیں تو یہ سب تمہاری نحوست ہے۔ (شوکانی) ف11۔ یعنی تمہیں جو نحوست پہنچی وہ اللہ کی طرف سے تمہارے اپنے کفر کی بدولت پہنچی۔ وہ تم پر مصیبتیں بھیج کر تمہیں خواب غفلت سے جھنجھوڑتا ہے تاکہ کفر و شرک کی راہ چھوڑ کر اس کی سیدھی راہ اختیار کرو۔ (شوکانی)