سورة النمل - آیت 30

إِنَّهُ مِن سُلَيْمَانَ وَإِنَّهُ بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَٰنِ الرَّحِيمِ

ترجمہ مکہ - مولانا جوناگڑھی صاحب

جو سلیمان کی طرف سے ہے اور جو بخشش کرنے والے مہربان اللہ کے نام سے شروع ہے۔

تفسیر اشرف الحواشی - محمد عبدہ الفلاح

8۔ ایک روایت میں ہے کہ حضرت سلیمان ( علیہ السلام) سے پہلے کسی نے ” بسم اللہ الرحمن الرحیم“ نہیں لکھی۔ نیز ایک روایت میں ہے کہ پہلے نبیﷺ خط کے شروع میں ” باسماء اللھم“ لکھا کرتے تھے جب یہ آیت اتری تو بسم اللہ الرحمن الرحیم لکھنے لگے۔ (قرطبی۔ شوکانی)