سورة النمل - آیت 29

قَالَتْ يَا أَيُّهَا الْمَلَأُ إِنِّي أُلْقِيَ إِلَيَّ كِتَابٌ كَرِيمٌ

ترجمہ جوناگڑھی - محمد جونا گڑھی

وہ کہنے لگی اے سردارو! میری طرف ایک باوقعت خط ڈالا گیا ہے۔

تفسیر اشرف الہواشی - محمد عبدہ لفلاح

7۔ یعنی جو بلحاظ اپنے مضمون کے اور بلحاظ اپنے بھیجنے والے کے نہایت اہم اور عظیم الشان ہے اور كَرِيمٌ مختوم (مہر شدہ) کو بھی کہتے ہیں۔ (کبیر)