سورة النمل - آیت 15
وَلَقَدْ آتَيْنَا دَاوُودَ وَسُلَيْمَانَ عِلْمًا ۖ وَقَالَا الْحَمْدُ لِلَّهِ الَّذِي فَضَّلَنَا عَلَىٰ كَثِيرٍ مِّنْ عِبَادِهِ الْمُؤْمِنِينَ
ترجمہ مکہ - مولانا جوناگڑھی صاحب
اور یقیناً ہم نے داؤد اور سلیمان کو علم دے رکھا تھا (١) اور دونوں نے کہا، تعریف اس اللہ کے لئے ہے جس نے ہمیں اپنے بہت سے ایمان دار بندوں پر فضیلت عطا فرمائی ہے۔
تفسیر اشرف الحواشی - محمد عبدہ الفلاح
7۔ یعنی دین و شریعت کا علم۔ (قرطبی) 8۔ یعنی ہمیں علم و نبوت عطا فرما کر اور پرندوں، جنوں اور انسانوں کو ہمارے تابع فرمان بنا کر اپنے بہت سے مومن بندوں پر فضیلت دی۔ ” بہت سے“ کا لفظ اس لئے استعمال فرمایا کہ نہیں بہت سوں پر ہی فضیلت دی گئی تھی ” سب پر“ نہیں کیوں کہ سب پر فضیلت تو صرف آنحضرت خاتم الانبیاء کو ہی حاصل ہوئی ہے۔ (شوکانی)