سورة النمل - آیت 1
طس ۚ تِلْكَ آيَاتُ الْقُرْآنِ وَكِتَابٍ مُّبِينٍ
ترجمہ مکہ - مولانا جوناگڑھی صاحب
طس، یہ آیتیں ہیں قرآن کی (یعنی واضح) اور روشن کتاب کی۔
تفسیر اشرف الحواشی - محمد عبدہ الفلاح
4۔ ” کھلی کتاب“ یعنی جو مضمون اور مدعا بیان کرنے میں بالکل صاف اور واضح ہے۔ اس سے مراد خود قرآن ہے یا یہ سورۃ یا لوح محفوظ۔ (شوکانی)