سورة الشعراء - آیت 224
وَالشُّعَرَاءُ يَتَّبِعُهُمُ الْغَاوُونَ
ترجمہ جوناگڑھی - محمد جونا گڑھی
شاعروں کی پیروی وہ کرتے ہیں جو بہکے ہوئے ہوں۔
تفسیر اشرف الہواشی - محمد عبدہ لفلاح
ف13۔ گزشتہ آیات میں آنحضرت (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی طرف کہانت کی نسبت کی تردید کی۔ اب فرمایا کہ آنحضرت (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کو شاعر کہنا بھی بے بنیاد ہے کیونکہ وہ حق کی دعوت دیتے ہیں اور ان کی صحبت سے فیض یاب ہو کر ہزاروں لوگ نیکی اور پرہیزگاری کی راہ پر چل رہے ہیں۔ اس کے مقابلے میں شاعر نری خیالی باتیں کرنے والے ہوتے ہیں اور ان کے پیچھے چلنے والے بھی اپنے اعمال و اخلاق کے اعتبار سے انتہائی پست درجہ کے لوگ ہوتے ہیں۔