سورة الشعراء - آیت 223
يُلْقُونَ السَّمْعَ وَأَكْثَرُهُمْ كَاذِبُونَ
ترجمہ جوناگڑھی - محمد جونا گڑھی
(اچٹتی) ہوئی سنی سنائی پہنچا دیتے ہیں اور ان میں سے اکثر جھوٹے ہیں (١)
تفسیر اشرف الہواشی - محمد عبدہ لفلاح
ف11۔ یعنی ان بدکاروں میں یا شیطانوں میں۔ ف12۔ یعنی امور غیبیہ سے متعلق جو ایک آدھ ناتمام بات سن پاتے ہیں اس میں اپنی طرف سے سو جھوٹ ملا کر بیان کرتے ہیں۔ (شیطان ان بدکاروں سے اور یہ بدکار لوگوں سے)۔ حضرت عائشہ (رض) سے روایت ہے کہ کچھ لوگوں نے آنحضرت (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) سے کاہنوں کے بارے میں سوال کیا۔ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا :” وہ کچھ نہیں ہیں“۔ انہوں نے عرض کیا ” اے اللہ کے رسول (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) ! بعض اوقات تو ٹھیک بات بتا دیتے ہیں۔ فرمایا :” اس ٹھیک بات کو کبھی کوئی جن لے اڑتا ہے اور جا کر اپنے دوست کے کان میں پھونک دیتا ہے پھر وہ اس میں سو جھوٹ کی آمیزش کردیتے ہیں۔ (شوکانی بحوالہ بخاری و مسلم)