سورة الشعراء - آیت 211

وَمَا يَنبَغِي لَهُمْ وَمَا يَسْتَطِيعُونَ

ترجمہ مکہ - مولانا جوناگڑھی صاحب

نہ وہ اس قابل ہیں، نہ انھیں اس کی طاقت ہے۔

تفسیر اشرف الحواشی - محمد عبدہ الفلاح

4۔ یعنی ایک طرف قرآن کو دیکھو جو سراسر رشد و ہدایت سے لبریز ہے اور دوسری طرف شیطانوں کو جن کی فطرت ہی لوگوں کو گمراہی اور فساد پر ابھارنا ہے۔ بایں بعد و تفاوت کیا کوئی عقلمند یہ باور کرسکتا ہے کہ اس قسم کا پاکیزہ کلام شیاطین لے کر نازل ہوتے ہیں؟ مولانا لکھتے ہیں :” شیطان تو قرآن کے نام سے بھاگتا ہے بھلا وہ قرآن کیونکر لائے گا۔“ (وحیدی)