سورة الشعراء - آیت 173
وَأَمْطَرْنَا عَلَيْهِم مَّطَرًا ۖ فَسَاءَ مَطَرُ الْمُنذَرِينَ
ترجمہ جوناگڑھی - محمد جونا گڑھی
اور ہم نے ان پر خاص قسم کا مینہ برسایا، پس بہت ہی برا مینہ تھا جو ڈرائے گئے ہوئے لوگوں پر برسا (١)
تفسیر اشرف الہواشی - محمد عبدہ لفلاح
ف4۔ جیسا کہ سورہ ہود میں بصراحت فرمایا : İ وَأَمْطَرْنَا عَلَيْهَا حِجَارَةً مِنْ سِجِّيلٍ مَنْضُودٍ Ĭ ۔ اور ہم نے اس پر کھڑنجے کے پتھر تہ بہ تہ (یا پے در پے) برسائے۔ (آیت 82) اولاً ان کی بستیوں کو الٹ دیا گیا اور اوپر سے مینہ برسایا۔ (قرطبی)