سورة الشعراء - آیت 158

فَأَخَذَهُمُ الْعَذَابُ ۗ إِنَّ فِي ذَٰلِكَ لَآيَةً ۖ وَمَا كَانَ أَكْثَرُهُم مُّؤْمِنِينَ

ترجمہ مکہ - مولانا جوناگڑھی صاحب

اور عذاب نے آدبوچا (١) بیشک اس میں عبرت ہے۔ اور ان میں اکثر لوگ مومن نہ تھے۔

تفسیر اشرف الحواشی - محمد عبدہ الفلاح

9۔ اس کی تفصیل دوسری آیات میں بیان کی گئی ہے۔ سورۃ اعراف میں ہے : فاخذتھم الرجفتفا صبحا فی دارھم جاثمین (آیت 78) اور سورۃ قمر میں ہے : انا ارسلنا علیھم صیحۃ واخدتھم ہم نے ان پر ایک چیخ کا عذاب بھیجا۔ (آیت 31) مفسرین نے لکھا ہے کہ اول نازلہ آیا اور اس کے بعد چنگھاڑ سے تباہ کردیئے گئے۔