سورة الشعراء - آیت 158

فَأَخَذَهُمُ الْعَذَابُ ۗ إِنَّ فِي ذَٰلِكَ لَآيَةً ۖ وَمَا كَانَ أَكْثَرُهُم مُّؤْمِنِينَ

ترجمہ جوناگڑھی - محمد جونا گڑھی

اور عذاب نے آدبوچا (١) بیشک اس میں عبرت ہے۔ اور ان میں اکثر لوگ مومن نہ تھے۔

تفسیر اشرف الہواشی - محمد عبدہ لفلاح

ف9۔ اس کی تفصیل دوسری آیات میں بیان کی گئی ہے۔ سورۃ اعراف میں ہے : İ فَأَخَذَتْهُمُ الرَّجْفَةُ فَأَصْبَحُوا فِي دَارِهِمْ جَاثِمِينَĬ (آیت 78) اور سورۃ قمر میں ہے : İإِنَّا أَرْسَلْنَا عَلَيْهِمْ صَيْحَةً وَاحِدَةًĬ ہم نے ان پر ایک چیخ کا عذاب بھیجا۔ (آیت 31) مفسرین نے لکھا ہے کہ اول زلزلہ آیا اور اس کے بعد چنگھاڑ سے تباہ کردیئے گئے۔