سورة الشعراء - آیت 66

ثُمَّ أَغْرَقْنَا الْآخَرِينَ

ترجمہ مکہ - مولانا جوناگڑھی صاحب

پھر اور سب دوسروں کو ڈبو دیا (١)

تفسیر اشرف الحواشی - محمد عبدہ الفلاح

1۔ کیونکہ وہ بھی سمندر میں راستہ دیکھ کر اس میں گھس پڑے تھے۔ اللہ تعالیٰ نے پانی کے دونوں ٹکڑوں کو مل جانے کا حکم دیا جب وہ مل گئے تو یہ لوگ غرق ہوگئے۔ (ابن کثیر)