سورة الشعراء - آیت 61
فَلَمَّا تَرَاءَى الْجَمْعَانِ قَالَ أَصْحَابُ مُوسَىٰ إِنَّا لَمُدْرَكُونَ
ترجمہ مکہ - مولانا جوناگڑھی صاحب
پس جب دونوں نے ایک دوسرے کو دیکھ لیا، تو موسیٰ کے ساتھیوں نے کہا، ہم یقیناً پکڑ لئے گئے (١)
تفسیر اشرف الحواشی - محمد عبدہ الفلاح
13۔ یعنی دشمن سر پر پہنچ گیا ہے اب ہم بچ کر نہیں جاسکتے۔ (وحیدی)