سورة الشعراء - آیت 56
وَإِنَّا لَجَمِيعٌ حَاذِرُونَ
ترجمہ مکہ - مولانا جوناگڑھی صاحب
اور یقیناً ہم بڑی جماعت ہیں ان سے چوکنا رہنے والے (١)
تفسیر اشرف الحواشی - محمد عبدہ الفلاح
10۔ لہٰذا ہمارے لئے انہیں جا پکڑنا کوئی مشکل کام نہیں یا ” ہم سب خطرہ میں ہیں“ یا ” ہم سب چوکنے اور محتاط لوگ ہیں“ اس لئے ان کا قلع قمع کرنا ضروری ہے لفظ ” حاذرون“ کے یہ سبھی معنی ہو سکتے ہیں۔ (…شوکانی)