سورة الشعراء - آیت 46
فَأُلْقِيَ السَّحَرَةُ سَاجِدِينَ
ترجمہ مکہ - مولانا جوناگڑھی صاحب
یہ دیکھتے ہی جادوگر بے اختیار سجدے میں گر گئے۔
تفسیر اشرف الحواشی - محمد عبدہ الفلاح
1۔ ” القی“ (گرا دیئے گئے) یعنی وہ جادوگر اس طرح بے اختیار ہو کر سجدہ میں گر پڑے گویا اندر سے کسی چیز سے انہیں گرا دیا ہے۔