سورة الشعراء - آیت 37
يَأْتُوكَ بِكُلِّ سَحَّارٍ عَلِيمٍ
ترجمہ مکہ - مولانا جوناگڑھی صاحب
جو آپ کے پاس ذی علم جادوگروں کو لے آئیں (١)
تفسیر اشرف الحواشی - محمد عبدہ الفلاح
8۔ سورۃ طہ میں گزر چکا ہے کہ وہ قبطیوں کی عید (یوم الزینۃ) کا دن تھا اور اس دن کا انتخاب اس لئے کیا گیا تھا کہ لوگ ملک کے گوشے گوشے سے آ کر دارالسلطنت میں حضرت موسیٰ ( علیہ السلام) اور جادوگروں کا مقابلہ دیکھیں گے حضرت موسیٰ ( علیہ السلام) کا بھی یہی مقصد تھا کہ عام مجمع میں حق و باطل کا مقابلہ ہوتا کہ سب لوگوں پر حق کی صداقت عیاں ہوجائے۔ (شوکانی)