سورة الشعراء - آیت 17

أَنْ أَرْسِلْ مَعَنَا بَنِي إِسْرَائِيلَ

ترجمہ جوناگڑھی - محمد جونا گڑھی

کہ تو ہمارے ساتھ بنی اسرائیل روانہ کر دے (١)

تفسیر اشرف الہواشی - محمد عبدہ لفلاح

ف7۔ حضرت موسیٰ ( علیہ السلام) و ہارون ( علیہ السلام) کو فرعون کی طرف دو مشن دے کر بھیجا گیا تھا، ایک بنی اسرائیل کو اس کی غلامی سے نجات دلانا اور دوسرا اس کے سامنے دعوت توحید رکھنا۔ (دیکھئے نازعات آیت……)