سورة الشعراء - آیت 10

وَإِذْ نَادَىٰ رَبُّكَ مُوسَىٰ أَنِ ائْتِ الْقَوْمَ الظَّالِمِينَ

ترجمہ جوناگڑھی - محمد جونا گڑھی

اور جب آپ کے رب نے موسیٰ (علیہ السلام) کو آواز دی کہ تو ظالم قوم کے پاس جا (١)۔

تفسیر اشرف الہواشی - محمد عبدہ لفلاح

ف12۔ یہ اس وقت کا واقعہ ہے جب حضرت موسیٰ ( علیہ السلام) اپنے بیوی بچوں کو لے کر مدین سے مصر واپس آرہے تھے۔ (دیکھئے سورۃ طہ : رکوع 1)