سورة الشعراء - آیت 0
بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَٰنِ الرَّحِيمِ
ترجمہ مکہ - مولانا جوناگڑھی صاحب
شروع کرتا ہوں اللہ تعالیٰ کے نام سے جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے (سورۃ الشعراء۔ سورۃ نمبر ٢٦۔ تعداد آیات ٢٢٧)
تفسیر اشرف الحواشی - محمد عبدہ الفلاح
5۔ جمہور مفسرین (رح) کے بقول یہ سورۃ مکہ میں نازل ہوئی ایک روایت میں حضرت ابن عباس اس کی آخری پانچ آیتوں کو مدنی قرار دیتے ہیں۔ قرطبی (رح) نے اپنی تفسیر میں حضرت برأ سے یہ روایت نقل کی ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا : ” اللہ تعالیٰ نے توراۃ کی جگہ مجھے سبع طوال (سات لمبی سورتیں) دیں، انجیل کی جگہ مئین (سویا سو سے اوپر آیتوں والی سورتیں) دیں اور زبور کی جگہ طٰسٓ والی سورتیں دیں۔ حٰمٓ والی سورتوں سے مجھے فضیلت دی اور مفصل سورتوں کو مجھ سے پہلے کسی انسان نے نہیں پڑھا۔ (شوکانی)