سورة الفرقان - آیت 61
تَبَارَكَ الَّذِي جَعَلَ فِي السَّمَاءِ بُرُوجًا وَجَعَلَ فِيهَا سِرَاجًا وَقَمَرًا مُّنِيرًا
ترجمہ مکہ - مولانا جوناگڑھی صاحب
بابرکت ہے وہ جس نے آسمان میں برج بنائے (١) اور اس میں آفتاب بنایا اور منور مہتاب بھی۔
تفسیر اشرف الحواشی - محمد عبدہ الفلاح
7۔ برجوں سے مراد بڑے ستارے ہیں یا وہ بارہ منزلیں جن سے سورج، چاند اور ستارے اپنی اپنی گردش کے دوران میں گزرتے ہیں۔ (دیکھئے سورۃ الحجر آیت 16) 8۔ جیسا کہ سورۃ نوح ( علیہ السلام) میں بصراحت فرمایا : وجعل الشمس سراجا اور اس نے سورج کو چراغ بنایا۔ (آیت 71)