سورة الفرقان - آیت 52

فَلَا تُطِعِ الْكَافِرِينَ وَجَاهِدْهُم بِهِ جِهَادًا كَبِيرًا

ترجمہ جوناگڑھی - محمد جونا گڑھی

پس آپ کافروں کا کہنا نہ مانیں اور قرآن کے ذریعے ان سے پوری طاقت سے بڑا جہاد کریں (١)

تفسیر اشرف الہواشی - محمد عبدہ لفلاح

ف16۔ یعنی توحید کے اثبات اور کفر و شرک کے ابطال کے دلائل سنا سنا کر۔ ف17۔ یعنی آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کا کام چونکہ بڑا ہے اس لئے آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کو اس سلسلہ میں پوری ہمت صرف کر دینی چاہئے۔