سورة الفرقان - آیت 51
وَلَوْ شِئْنَا لَبَعَثْنَا فِي كُلِّ قَرْيَةٍ نَّذِيرًا
ترجمہ جوناگڑھی - محمد جونا گڑھی
اگر ہم چاہتے تو ہر ہر بستی میں ایک ڈرانے والا بھیج (١) دیتے۔
تفسیر اشرف الہواشی - محمد عبدہ لفلاح
ف15۔ یعنی جب ہم نے بارش کو مختلف شہروں اور ملکوں میں بانٹ دیا ہے تو ایک ایک بستی میں ایک ڈرانے والا بھی بھیج سکتے تھے۔ مگر ہم نے ایسا نہیں کیا کیونکہ اس وقت ہماری حکمت کا تقاضا یہی ہوا کہ سارے جہاں کے لئے صرف آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) ہی کو ” منذر“ (خوف کی خبر سنانے والا) بنا کر بھیجا جائے۔ (دیکھئے سورۃ اعراف آیت :158) حدیث میں ہے :( وَبُعِثْتُ إِلَى النَّاسِ عَامَّةً)کہ میری بعثت سب لوگوں کے لئے ہے۔ (ابن کثیر)