سورة الفرقان - آیت 16
لَّهُمْ فِيهَا مَا يَشَاءُونَ خَالِدِينَ ۚ كَانَ عَلَىٰ رَبِّكَ وَعْدًا مَّسْئُولًا
ترجمہ جوناگڑھی - محمد جونا گڑھی
وہ جو چاہیں گے ان کے لئے وہاں موجود ہوگا، ہمیشہ رہنے والے۔ یہ تو آپ کے رب کے ذمے وعدہ ہے جو قابل طلب ہے (١)۔
تفسیر اشرف الہواشی - محمد عبدہ لفلاح
ف2۔ یعنی یہ وعدہ اس قابل ہے کہ اللہ تعالیٰ سے اس کے پورا کرنے کی دعا کی جائے گی یا یہ ایساوعدہ ہے جو مانگنے پر یقیناپورا کیا جائیگا۔ جیسا کہ دوسری آیت میں اللہ کے نیک بندوں کی دعا نقل کی گئی ہے :İ رَبَّنَا وَآتِنَا مَا وَعَدْتَنَا عَلَى رُسُلِكَĬ اے اللہ اس وعدے کو پورا فرما جو تو نے اپنے پیغمبروں (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی زبانی ہم سے کیا۔ (ابن کثیر، شوکانی)