سورة البقرة - آیت 281
وَاتَّقُوا يَوْمًا تُرْجَعُونَ فِيهِ إِلَى اللَّهِ ۖ ثُمَّ تُوَفَّىٰ كُلُّ نَفْسٍ مَّا كَسَبَتْ وَهُمْ لَا يُظْلَمُونَ
ترجمہ مکہ - مولانا جوناگڑھی صاحب
اور اس دن سے ڈرو جس میں تم سب اللہ تعالیٰ کی طرف لوٹائے جاؤ گے اور ہر شخص کو اس کے اعمال کا پورا پورا بدلہ دیا جائے گا (١) اور ان پر ظلم نہیں کیا جائے گا۔
تفسیر اشرف الحواشی - محمد عبدہ الفلاح
ف 9 متعد روایات سے معلوم ہوتا ہے کہ یہ قرآن کی سب سے آخری آیت ہے جو نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) پر نازل ہوئی۔ آنحضرت (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) اس کے بعد بعض روایات کے مطابق اکیس روز اور بعض کے مطابق صرف نو روز رہے۔ نیز ایک روایت میں ہے کہ آنحضرت (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا اس کو الربا اور الدین دنوں آیتوں کے درمیان لکھو۔ ابن کثیر۔ روح المعانی )