سورة الفرقان - آیت 8
أَوْ يُلْقَىٰ إِلَيْهِ كَنزٌ أَوْ تَكُونُ لَهُ جَنَّةٌ يَأْكُلُ مِنْهَا ۚ وَقَالَ الظَّالِمُونَ إِن تَتَّبِعُونَ إِلَّا رَجُلًا مَّسْحُورًا
ترجمہ جوناگڑھی - محمد جونا گڑھی
یا اس کے پاس کوئی خزانہ ہی ڈال دیا جاتا (١) یا اس کا کوئی باغ ہی ہوتا جس میں سے یہ کھاتا (٢) اور ان ظالموں نے کہا کہ تم ایسے آدمی کے پیچھے ہو لئے ہو جس پر جادو کردیا گیا ہے۔ (٣)۔
تفسیر اشرف الہواشی - محمد عبدہ لفلاح
ف5۔ جس سے اس کی شان کم از کم قیصر و کسریٰ کی سی تو ہوتی۔ف 6۔ یعنی اطمینان کی روزی حاصل کرتا اور معاش کیلئے بازاروں کے چکر لگانے سے بچ جاتا۔ ف7۔ یعنی مسلمانوں سے کہتے ہیں۔