سورة النور - آیت 48
وَإِذَا دُعُوا إِلَى اللَّهِ وَرَسُولِهِ لِيَحْكُمَ بَيْنَهُمْ إِذَا فَرِيقٌ مِّنْهُم مُّعْرِضُونَ
ترجمہ مکہ - مولانا جوناگڑھی صاحب
جب یہ اس بات کی طرف بلائے جاتے ہیں کہ اللہ اور اس کا رسول ان کے جھگڑے چکا دے تو بھی ان کی ایک جماعت منہ موڑنے والی بن جاتی ہے۔
تفسیر اشرف الحواشی - محمد عبدہ الفلاح
6۔ واضح رہے کہ یہ معاملہ صرف نبیﷺ کی زندگی تک ہی نہ تھا بلکہ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے بعد آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی سنت کی طرف جو دعوت دی جاتی ہے وہ دراصل آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی طرف دعوت ہوتی ہے۔ اس سے گریز کرنے والے کا حکم وہی ہے جو اس آیت میں منافقین کے گروہ کا بیان ہوا ہے۔