سورة النور - آیت 25

يَوْمَئِذٍ يُوَفِّيهِمُ اللَّهُ دِينَهُمُ الْحَقَّ وَيَعْلَمُونَ أَنَّ اللَّهَ هُوَ الْحَقُّ الْمُبِينُ

ترجمہ جوناگڑھی - محمد جونا گڑھی

اس دن اللہ تعالیٰ انھیں پورا پورا بدلہ حق و انصاف کے ساتھ دے گا اور وہ جان لیں گے کہ اللہ تعالیٰ ہی حق ہے (اور وہی) ظاہر کرنے والا ہے۔

تفسیر اشرف الہواشی - محمد عبدہ لفلاح

ف6۔ یعنی سچ کو سچ کر دکھانے والا ہے۔ واضح رہے کہ قرآن میں ہر مقام پر ” دِينَهُمُ “ کے معنی حسابہم کے ہیں۔ (ابن کثیر، عن ابن عباس)