سورة المؤمنون - آیت 118

وَقُل رَّبِّ اغْفِرْ وَارْحَمْ وَأَنتَ خَيْرُ الرَّاحِمِينَ

ترجمہ جوناگڑھی - محمد جونا گڑھی

اور کہو کہ اے میرے رب! تو بخش اور رحم کر اور تو سب مہربانوں سے بہتر مہربانی کرنے والا ہے۔

تفسیر اشرف الہواشی - محمد عبدہ لفلاح

ف6۔ نبیﷺ کو استغفار کا حکم دے کر دراصل امت کو تعلیم دی ہے کہ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی اقتدا میں وہ استغفار کیا کرے۔ اس آیت کا تعلق اوپر کے مضمون سے یہ ہے کہ پہلے کفار و مشرکین کا حال بیان کیا گیا ہے اور اب آنحضرت (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کو حکم دیا گیا ہے کہ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) ان سے کٹ کر صرف اللہ کے ہو رہیں اور اسی کی رحمت و مغفرت کے دامن میں پناہ لیں۔ (شوکانی)