سورة المؤمنون - آیت 95

وَإِنَّا عَلَىٰ أَن نُّرِيَكَ مَا نَعِدُهُمْ لَقَادِرُونَ

ترجمہ جوناگڑھی - محمد جونا گڑھی

ہم جو کچھ وعدے انھیں دے رہے ہیں سب آپ کو دکھا دینے پر یقیناً قادر ہیں۔

تفسیر اشرف الہواشی - محمد عبدہ لفلاح

ف11۔ یعنی ہم یہ پوری قدرت رکھتے ہیں کہ اسے آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی زندگی ہی میں ان پر نازل کردیں لیکن چونکہ ہمیں معلوم ہے کہ ان میں سے بہت سے لوگ آگے چل کر ایمان لانے والے ہیں اس لئے ہم اسے مؤخر کئے جا رہے ہیں۔ (شوکانی)