سورة المؤمنون - آیت 83
لَقَدْ وُعِدْنَا نَحْنُ وَآبَاؤُنَا هَٰذَا مِن قَبْلُ إِنْ هَٰذَا إِلَّا أَسَاطِيرُ الْأَوَّلِينَ
ترجمہ مکہ - مولانا جوناگڑھی صاحب
ہم سے ہمارے باپ دادوں سے پہلے ہی سے یہ وعدہ ہوتا چلا آیا ہے کچھ نہیں یہ صرف اگلے لوگوں کے افسانے ہیں۔
تفسیر اشرف الحواشی - محمد عبدہ الفلاح
11۔ یعنی پیغمبر (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) اور ان کے ماننے والے پہلے بھی اس کا دعویٰ کرتے چلے آئے ہیں۔