سورة المؤمنون - آیت 63

بَلْ قُلُوبُهُمْ فِي غَمْرَةٍ مِّنْ هَٰذَا وَلَهُمْ أَعْمَالٌ مِّن دُونِ ذَٰلِكَ هُمْ لَهَا عَامِلُونَ

ترجمہ جوناگڑھی - محمد جونا گڑھی

بلکہ ان کے دل اس طرف سے غفلت میں ہیں اور ان کے لئے اس کے سوا بھی بہت سے اعمال ہیں (١) جنہیں وہ کرنے والے ہیں۔

تفسیر اشرف الہواشی - محمد عبدہ لفلاح

ف2۔ کہ جو کچھ یہ کر رہے ہیں، یا بول رہے ہیں، سب ان کے نامۂ اعمال میں درج ہو رہا ہے اور ایک دن انہیں ان کا حساب دینا پڑے گا۔ اور یہ بھی ہوسکتا ہے کہ ” هَٰذَا “ سے اشارہ قرآن کی طرف ہو اور یہ کفار اور مشرکین قریش کو تنبیہ ہو۔ (قرطبی۔ ابن کثیر) ف 3۔ یا وہ ” انہیں آئندہ کرنے والے ہیں“۔ واحدی کہتے ہیں کہ اس آیت میں ان کے آئندہ اعمال کی خبر دی گئی ہے۔ یہی اکثر علمائے تفسیر نے بیان کیا ہے۔ (شوکانی)