سورة المؤمنون - آیت 53
فَتَقَطَّعُوا أَمْرَهُم بَيْنَهُمْ زُبُرًا ۖ كُلُّ حِزْبٍ بِمَا لَدَيْهِمْ فَرِحُونَ
ترجمہ جوناگڑھی - محمد جونا گڑھی
پھر انہوں نے خود (ہی) اپنے امر (دین) کے آپس میں ٹکڑے ٹکڑے کر لئے، ہر گروہ جو کچھ اس کے پاس ہے اس پر اترا رہا ہے۔
تفسیر اشرف الہواشی - محمد عبدہ لفلاح
ف9۔ یعنی اپنے آپ کو برحق اور دوسرے کو باطل پرست سمجھتا ہے۔