سورة المؤمنون - آیت 47
فَقَالُوا أَنُؤْمِنُ لِبَشَرَيْنِ مِثْلِنَا وَقَوْمُهُمَا لَنَا عَابِدُونَ
ترجمہ جوناگڑھی - محمد جونا گڑھی
کہنے لگے کہ کیا ہم اپنے جیسے دو شخصوں پر ایمان لائیں؟ حالانکہ خود ان کی قوم (بھی) ہمارے ماتحت (١) ہے۔
تفسیر اشرف الہواشی - محمد عبدہ لفلاح
ف1۔ اصل میں لفظ ” عَٰبِدُونَ “ کے معنی ہیں ” عبادت کرنے والے“ مگر یہ لفظ بندگی اور غلامی کے معنی میں بھی استعمال ہوتا ہے۔