سورة المؤمنون - آیت 16

ثُمَّ إِنَّكُمْ يَوْمَ الْقِيَامَةِ تُبْعَثُونَ

ترجمہ مکہ - مولانا جوناگڑھی صاحب

پھر قیامت کے دن بلاشبہ تم سب اٹھائے جاؤ گے۔

تفسیر اشرف الحواشی - محمد عبدہ الفلاح

1۔ یعنی تمہیں دوبارہ زندگی دی جائے گی اور تم اپنی اپنی قبروں سے اٹھائے جائو گے۔