سورة الحج - آیت 74
مَا قَدَرُوا اللَّهَ حَقَّ قَدْرِهِ ۗ إِنَّ اللَّهَ لَقَوِيٌّ عَزِيزٌ
ترجمہ جوناگڑھی - محمد جونا گڑھی
انہوں نے اللہ کے مرتبہ کے مطابق اس کی قدر جانی ہی نہیں (١) اللہ تعالیٰ بڑا ہی زور و قوت والا اور غالب و زبردست ہے۔
تفسیر اشرف الہواشی - محمد عبدہ لفلاح
ف1۔ اس لئے انہوں نے بتوں کو اس کا شریک قرار دے لیا حالانکہ جانتے ہیں کہ بت قطعی لاچار اور بے بس ہیں۔ ف2۔ اس کے باوجود بتوں کو یا کسی اور کو اس کا ہمسر سمجھنا نری بیوقوفی نہیں تو اور کیا ہے؟