سورة الحج - آیت 66

وَهُوَ الَّذِي أَحْيَاكُمْ ثُمَّ يُمِيتُكُمْ ثُمَّ يُحْيِيكُمْ ۗ إِنَّ الْإِنسَانَ لَكَفُورٌ

ترجمہ مکہ - مولانا جوناگڑھی صاحب

اسی نے تمہیں زندگی بخشی، پھر وہی تمہیں مار ڈالے گا پھر وہی تمہیں زندہ کرے گا، بیشک انسان البتہ ناشکرا ہے (١)

تفسیر اشرف الحواشی - محمد عبدہ الفلاح

12۔ جو یہ سب کچھ دیکھتا ہے پھر بھی اس کا شکریہ ادا نہیں کرتا۔ یعنی اس دعوت کو نہیں مانتا جو اس کی طرف سے اس کے رسول (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) پیش کرتے ہیں۔