سورة الحج - آیت 48
وَكَأَيِّن مِّن قَرْيَةٍ أَمْلَيْتُ لَهَا وَهِيَ ظَالِمَةٌ ثُمَّ أَخَذْتُهَا وَإِلَيَّ الْمَصِيرُ
ترجمہ جوناگڑھی - محمد جونا گڑھی
بہت سی ظلم کرنے والی بستیوں کو میں نے ڈھیل دی پھر آخر انھیں پکڑ لیا، اور میری ہی طرف لوٹ کر آنا ہے (١)
تفسیر اشرف الہواشی - محمد عبدہ لفلاح
ف4۔ یعنی کیا ڈھیل دینے سے وہ کہیں بھاگے؟ کسی کو جلدی پکڑا جائے یا دیر سے۔ آخر پلٹ کر تو سب کو ہماری طرف ہی آنا ہے۔