سورة الحج - آیت 45

فَكَأَيِّن مِّن قَرْيَةٍ أَهْلَكْنَاهَا وَهِيَ ظَالِمَةٌ فَهِيَ خَاوِيَةٌ عَلَىٰ عُرُوشِهَا وَبِئْرٍ مُّعَطَّلَةٍ وَقَصْرٍ مَّشِيدٍ

ترجمہ مکہ - مولانا جوناگڑھی صاحب

بہت سی بستیاں ہیں جنہیں ہم نے تہ و بالا کردیا اس لئے کہ وہ ظالم تھے پس وہ اپنی چھتوں کے بل اوندھی ہوئی پڑی ہیں اور بہت سے آباد کنوئیں بیکار پڑے ہیں اور بہت سے پکے اور بلند محل ویران پڑے ہیں۔

تفسیر اشرف الحواشی - محمد عبدہ الفلاح

9۔ یعنی ڈھے چکی ہیں اور اجاڑ پڑی ہیں۔10۔ کوئی ان سے پانی نکالنے والا اور پینے والا نہیں رہا۔ 11۔ کوئی ان کی دیکھ بھال کرنے والا نہیں رہا۔ آیت میں ان کی کامل تباہی کا نقشہ کھینچ دیا ہے۔