سورة الأنبياء - آیت 71
وَنَجَّيْنَاهُ وَلُوطًا إِلَى الْأَرْضِ الَّتِي بَارَكْنَا فِيهَا لِلْعَالَمِينَ
ترجمہ جوناگڑھی - محمد جونا گڑھی
اور ہم ابراہیم اور لوط کو بچا کر اس زمین کی طرف لے چلے جس میں ہم نے تمام جہان والوں کے لئے برکت رکھی تھی (١)۔
تفسیر اشرف الہواشی - محمد عبدہ لفلاح
ف 5۔ یعنی شام و فلسطین کی سرزمین جو روحانی اور مادی دونوں قسم کی برکتوں سے مالا مال ہے۔ (سورہ اسرار :1) معلوم ہوا کہ قوم سے مقابلہ اور پھر آگ میں ڈالے جانے کا واقعه ارض بابل میں پیش آیا تھا۔ (کبیر)