سورة الأنبياء - آیت 21

أَمِ اتَّخَذُوا آلِهَةً مِّنَ الْأَرْضِ هُمْ يُنشِرُونَ

ترجمہ جوناگڑھی - محمد جونا گڑھی

کیا ان لوگوں نے زمین (کی مخلوقات میں) سے جنہیں معبود بنا رکھا ہے وہ زندہ کردیتے ہیں (١)۔

تفسیر اشرف الہواشی - محمد عبدہ لفلاح

ف 12 یا (کسی بے جان چیز میں) زندگی کی روح پھونک سکتے ہیں اگر ایسا نہیں تو پھر تم ان بتوں کو خدا کیوں مان رہے ہو۔ واضح رہے کہ ابتدا سورۃ سے یہاں تک تو نبوت کا ثبوت اور اس سلسلہ میں مخالفین کے شبہات کارد تھا۔ اب یہاں سے توحید کا بیان اور شرک کی تردید شروع ہو رہی ہے۔ (کبیر)