سورة طه - آیت 133

وَقَالُوا لَوْلَا يَأْتِينَا بِآيَةٍ مِّن رَّبِّهِ ۚ أَوَلَمْ تَأْتِهِم بَيِّنَةُ مَا فِي الصُّحُفِ الْأُولَىٰ

ترجمہ جوناگڑھی - محمد جونا گڑھی

انہوں نے کہا کہ یہ نبی ہمارے پاس اپنے پروردگار کی طرف سے کوئی نشانی کیوں نہیں لایا ؟ (١) کیا ان کے پاس اگلی کتابوں کی واضح دلیل نہیں پہنچی؟ (٢)

تفسیر اشرف الہواشی - محمد عبدہ لفلاح

ف 8 جس سے اس کا سچا ہونا ہمیں واضح طور پر معلوم ہوجاتا ہے۔ ف 9 یعنی اس سے زیادہ آپ کی سچائی پر اور کیا دلیل ہو سکتی ہے کہ پہلی تمام آسمانی کتابیں آپ کی آمد کی خبر دے رہی ہے یقینا یہ خبر اہل کتاب کو معلوم ہے اور ان کے واسطہ سے کفار مکہ تک پہنچ چکی ہے۔