سورة طه - آیت 56
وَلَقَدْ أَرَيْنَاهُ آيَاتِنَا كُلَّهَا فَكَذَّبَ وَأَبَىٰ
ترجمہ جوناگڑھی - محمد جونا گڑھی
ہم نے اسے اپنی سب نشانیاں دکھا دیں لیکن پھر بھی اس نے جھٹلایا اور انکار کردیا۔
تفسیر اشرف الہواشی - محمد عبدہ لفلاح
ف 7 سب نشانیوں سے مراد نونشانیاں ہیں جو حضرت موسیٰ کو دی گئیں جن کا ذکر سورۃ اعراف میں گزر چکا ہے۔