سورة طه - آیت 49
قَالَ فَمَن رَّبُّكُمَا يَا مُوسَىٰ
ترجمہ مکہ - مولانا جوناگڑھی صاحب
فرعون نے پوچھا کہ اے موسٰی! تم دونوں کا رب کون ہے؟
تفسیر اشرف الحواشی - محمد عبدہ الفلاح
ف 1 یعنی وہ کون ہے جسے تم نے مجھے چھوڑ کر اپنا رب بنا لیا ہے؟ واضح رہے کہ فرعون اپنے آپ کو مصر کا رب اعلیٰ بھی سمجھتا تھا۔ (نازعات :24) اور اللہ یعنی معبود بھی چنانچہ قصص میں ہے۔ یایھا الملاء ما علمت لکم من الہ غیری کہ مجھے معلوم نہیں کہ میرے سوا تمہارا کوئی اور اللہ بھی ہو۔ (آیت 38)