سورة طه - آیت 27
وَاحْلُلْ عُقْدَةً مِّن لِّسَانِي
ترجمہ مکہ - مولانا جوناگڑھی صاحب
اور میری زبان کی گرہ بھی کھول دے۔
تفسیر اشرف الحواشی - محمد عبدہ الفلاح
ف 8 ضروری نہیں کہ حضرت موسیٰ کی زبان میں لکنت ہو بلکہ گرہ کھلونے سے مراد قوت گویائی کے لئے دعا کرنا ہے کہ میں فصاحت و بلاغت سے اپنا مفہوم ادا کرسکوں۔ قرآن میں زیادہ سے زیادہ یہ چیز معلوم ہوتی ہے کہ حضرت موسیٰ کی نسبت حضرت ہارون کی زبان میں فصاحت و بلاغت زیادہ پائی جاتی تھی۔