سورة طه - آیت 5
الرَّحْمَٰنُ عَلَى الْعَرْشِ اسْتَوَىٰ
ترجمہ مکہ - مولانا جوناگڑھی صاحب
جو رحمٰن ہے، عرش پر قائم ہے (١)
تفسیر اشرف الحواشی - محمد عبدہ الفلاح
ف 6 اس آیت کا صحیح ترجمہ ہے ” اللہ تعالیٰ فرش کے اوپر بلند ہوا۔“ کیونکہ محاورہ میں استوی علی کذا کے یعنی معنی ہوتے ہیں۔ واضح رہے کہ اس مضمون کی آیات اور احادیث صحیحہ کی رو سے اللہ تعالیٰ کے ساری مخلوق سے الگ اور عرش معلی کے اوپر ہونے کا عقیدہ ضروری ہے مگر اس کی کیفیت سے بحث بدعت اور گمراہی ہے۔ یہی ائمہ حدیث اور سلف کا مسلک ہے۔ دیکھیے سورۃ اعراف آی 54