سورة مريم - آیت 82
كَلَّا ۚ سَيَكْفُرُونَ بِعِبَادَتِهِمْ وَيَكُونُونَ عَلَيْهِمْ ضِدًّا
ترجمہ جوناگڑھی - محمد جونا گڑھی
لیکن ایسا ہرگز نہیں۔ وہ تو پوجا سے منکر ہوجائیں گے، الٹے ان کے دشمن (١) بن جائیں گے۔
تفسیر اشرف الہواشی - محمد عبدہ لفلاح
ف 2 یعنی بجائے اس کے کہ وہ ان کے لئے بچائو کا سبب بنیں الٹا ان کی پکڑ کا سبب بنیں گے اور باعث حسرت، ان معبودوں کے اتحاد و اتفاق کی وجہ سے ان کوشئ واحد فرض کر کے ” ضِدًّا “ صیغہ واحد کا لا گیا ہے کہ حدیث میں ہے،( وَهُمْ يَدٌ عَلَى مَنْ سِوَاهُمْ)(کبیر)